انڈین مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ

IQNA

انڈین مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ

8:57 - September 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510325
تہران(ایکنا) آسام میں مسلمانوں کی دربدری کے خلاف سوشل ایکٹویسٹوں نے بھارتی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی علمی ثقافتی تنظیم (آیسیسکو) کے سابق جنرل سیکریٹری عبدالعزیز التویجری نے انڈین مصنوعات کی بائیکاٹ کی درخواست کی ہے۔

 

التویجری نے ٹوئٹر پر کہا ہے: نریندر مودی کی حکومت سسٹمٹیک انداز میں بین الاقوامی برادری کی خاموشی سے فایدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس حوالے انڈین مصنوعات کی بائیکاٹ کمترین اقدام ہے۔

 

سوشل میڈیا پر دیگر مسلمان صارفین نے بھی انڈین حکومت کے مسلم مخالف اقدامات پر غصے کا اظھار کررہے ہیں اور اس کے خلاف ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

 

صارفین نے انڈین مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے کہ کچھ اور نہیں کرسکتے تو کم از کم اس حد تک مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں۔

 

سوشل ایکٹویسٹوں نے انڈین مصنوعات اور بارکوڑ اپ لوڈ کرکے ان مصنوعات کی خریداری سے دوری کی درخواست کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ایک مسلمان کسان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جب کہ ایک فوٹوگرافر پر اس تشدد میں شریک ہوتا ہے۔

 

اس ویڈیو پر رائے عامہ میں سخت رد عمل ظاہر ہوا ہے اور سوشل ایکٹویسٹوں نے مودی کی سیاست کی شدید مذمت کی ہے۔/

4001028

نظرات بینندگان
captcha