کربلا میں ۱۶ ملین زائرین کی آمد

IQNA

کربلا میں ۱۶ ملین زائرین کی آمد

9:00 - September 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510326
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی کے مطابق کربلا میں زائرین کی تعداد سولہ ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق آستانہ عباسی کے آفس سے بیان میں اربعین پر امام زمانہ(عج)، مراجع تقلید اور تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت کے ساتھ تمام اسلامی ممالک کی خوشحالی اور امن کی دعا کی گیی ہے اور زائرین کی سلامتی کے ساتھ واپسی کی آروز کی گیی ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ کربلا کا شہر تیرہ صدیوں سے زائرین کا میزبان رہا ہے جہاں

روضہ  امام حسین‌(ع) اور حضرت عباس کے زائرین آتے رہتے ہیں اور یہ ان کے لیے اعزاز ہے اور ہر سال جدید مشینوں سے سروے کرکے زایرین کی تعداد کے بارے میں رپورٹ دی جاتی ہے۔

 

مذکورہ ادارے کا کہنا ہے کہ چہلم نواسہ رسول میں جو زائرین کربلا آئے ہیں انکی تعداد ۱۶،۳۲۷،۵۴۲ تک پہنچ چکی ہے.

مذکورہ زائرین بغداد، نجف، بابل، اور حسینہ کے راستوں سے کربلا داخل ہوئے ہیں۔/

4001016

نظرات بینندگان
captcha