
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی کے سیکریٹری شیخ حسین الدیهی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کسی غاصب کا بحرین میں استقبال نہیں ہوگا اور رابطہ یا دوستی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ بحرین کے عوام کا حق ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل کر اپنی رائے کا اظھار کریں کہ اور غاصب رژیم کے نمایندے کے دورے کی مخالفت کریں اور بحرین کے سڑکوں پر عوام بحرین کے حقیقی نمایندے ہیں جو فلسطینی کاز کے وفادار ہیں۔
بحرین میں انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ باقر درويش نے القدس الیوم ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا: بحرین میں صیھونی سفارت خانے کا افتتاح عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے ایسے عوام جو ہمیشہ فلسطین کے حامی رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بحرین کے عوام نے گذشتہ روز صیھونی وزیرخارجہ کے خلاف منامہ میں مظاہرے کیے۔/













