
نیوز سائٹ stepagency، کے مطابق سوشل میڈیا پر ہندو شدت پسندوں کے اقدامات کو فوری طور پر روکنے کی درخواست کی جارہی ہے جہاں ویڈیو کلپس میں مسلمانوں پر تشدد کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو جوان مسجد کو مسمار کررہے ہیں اور اسی طرح ایک اور کلپ میں مسلمانوں پر تشدد اور انہیں قتل کی دھمکی مل رہی ہے جب کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی باتیں کی جارہی ہیں۔
بعض ویڈیو کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدت پسند ہندو بعض مساجد میں حملے کرکے قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا رہے ہیں۔
ویڈیو کلپس میں بعض صارفین نے اویغور مسلمانوں کے درد و رنج کا بھی نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک علاقے سے سینکڑوں مسلمانوں کو گھروں سے بیدخل ہونے کا حکم دیا گیا ہے جہاں ہندو شدت پسند ان افراد کو بدترین مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔/