
جیو نیوز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران اور شمالی کوریا کے خصوصی مشن سینٹرز بند کر کے چین سے متعلق معاملات دیکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کا خصوصی چائنا مشن سینٹر قائم کر دیا۔
سی آئی اے نے چین کو 21 ویں صدی میں امریکا کے لیے سب سے بڑا جغرافیائی و سیاسی خطرہ قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا سی آئی اے کے حوالے سے کہنا ہے کہ چائنا مشن سینٹر کا مقصد چین کی جانب سے درپیش عالمی چیلنجز اور چینی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔
تاہم سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے وضاحت کی کہ امریکا کو خطرہ چینی حکومت سے ہے، چینی عوام سے نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے خصوصی مشن سینٹرز بند کر کے اُنہیں علاقائی گروپس میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن روس، شمالی کوریا اور ایران پر سی آئی اے کی توجہ مسلسل برقرار رہے گی۔