فلسطینی قیدیوں کے تبادلے میں جرمن ثالثی

IQNA

فلسطینی قیدیوں کے تبادلے میں جرمن ثالثی

6:30 - October 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510418
تہران(ایکنا) جرمنی نے حماس اور صیھونی رژیم میں قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

الاخبار نیوز کے مطابق جرمنی نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ثالثی پر آمادگی کا اظھار کیا ہے، مذکورہ اخبار کے مطابق مصر کے ساتھ جرمنی کی پیشکش سے اس کیس میں پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

کیونکہ صیھونی رژیم کو برلین پر کافی اعتماد بھی ہے.

 

تاہم اس حوالے سے واضح طو پر اب تک جرمنی کا نام بطور ثالث سامنے نہیں آیا ہے تاہم صیھونی وزیراعظم کے دورہ جرمنی اور وزیر دفاع کا دورہ جرمنی جو قیدیوں کے کیس کے بھی سربراہ ہے اس حوالے سے جرمن کوششوں کی خبر دی جارہی ہے جو ثالثی کی پیشکش کرچکا ہے۔

 

دوسری جانب حماس نے خبر دی ہے کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے تمام کاوشوں بشمول جرمنی کے خیرمقدم کریں گے اور مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔

حماس کی قیدیوں کے تبادلے کی پیشکش کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ حماس قیدیوں کے مرحلہ وار سلسلے کی بجائے یکجا اس مسئلے کو حل کرنے کی خواہشمند ہے ۔

 

روزنامہ الاخبار کے مطابق جرمنی اب تک رسمی طور پر اس مسئلے میں داخل نہیں ہوا ہے تاہم وہ اسرائیلی درخواست کے منتظر ہے۔/

4004457

نظرات بینندگان
captcha