IQNA

7:03 - October 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510434
تہران(ایکنا) صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری عابد علی نقوی کی یاد میں قرآنی محفل منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیاد خادم القرآن صدارتی ایوارڈ یافتہ جناب قاری  سید علی عابد نقوی  رحمةالله عليه محفل انس باقرآن منعقد کی گئی جس میں ملک کے مشہور ومعروف قراء جناب قاری محمد وجاہت رضا، جناب قاری محمد آصف سروری اور جناب مولانا قاری ابرار حسین عرفانی  نے تلاوت کی ۔

 

 اس محفل انس میں ایران کے معروف اورمعروف بين الاقوامی قاری جناب الحاج کریم منصوری نے بھی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

 

پروگرام کا اہتمام اسلام اباد کی جامع مسجد الحجت و جامعہ مدینۃ القران واقع F-11 جعفر چوک اسلام آباد میں میں کیا گیا تھا جو نماز مغربین کے بعد منعقد ہوا۔

پروگرام کے اختتام پر جامعہ مدینۃ القرآن کے طلاب کرام نے تواشیح پیش کیا جب کہ محفل میں قرآن و اہلبیت کے عاشقوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: