یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ کی میلاد ریلی

IQNA

14:55 - October 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510456

یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ کی میلاد ریلی

ریلی شرکاء نے لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے عشق نبی دو جہاں کا اظھار کیا۔

یونان میں ربیع الاؤل کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ کی میلاد ریلی

دنیا نیوز کے مطابق یونان میں بارہ ربیع الاؤل  میلاد  رسول دو جہاں کے حوالے سے عاشقان رسول ﷺ نے میلاد ریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

یونان کے شہر ایتھنز میں پاکستانی کیمونٹی نے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ریلی کا اہتمام کیا، ریلی میں جھنڈے اٹھائے نعرے لگاتے ہوئے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ریلی ایتھنز کے معروف چوک سے شروع ہو کر پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے آ کر ختم ہوئی، شرکا کا کہنا تھا کہ جلوس کا مقصد مسلمانوں کی طرف سے دنیا تک امن اور محبت کا پیغام پہنچانا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha