ہندوستانی مسلمانوں نے سیکورٹی کی درخواست کردی

IQNA

ہندوستانی مسلمانوں نے سیکورٹی کی درخواست کردی

6:05 - October 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3510534
تہران(ایکنا) ٹریپورا ریاست کی مسلم علما انجمن نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تعصب اور نسل پرست آوارہ ہندو غنڈوں کی دہشت گردی سے مسجد اور مسلمانوں کی حفاظت کے لیے اقدام کیا جائے۔

ایکنا نیوز نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کوہستانی ریاست ٹریپورا جو شمال مشرقی ہندوستان میں واقع ہے یہاں پر آوارہ نسل پرست ہندو آئے روز مساجد اور مسلمانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں لہذا حکومت ان کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

 

روزنامه هندوستان ٹایمز کے مطابق مسلم علما انجمن نے ریاست میں وزیراعظم آفس میں درخواست دی ہے کہ ان حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کا آڑدر کیا جائے۔

 

مسلم علما انجمن نے کہا ہے کہ بعض مساجد پر متعدد بار حملے ہوچکے ہیں ۔

انجمن کے مطابق بنگلہ دیش ہندو فسادات کے تناظر میں یہاں پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کسی طور قابل برداشت نہیں۔

 

انسانی حقوق کی ویب سائٹ  India Tomorrow نے بعض ویڈیو بھی شیر کی ہے جنمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو نذر آتش کیا ہے۔

 

انکا کہنا  تھا کہ ان فسادات کو روکنے کے حوالے سے پولیس نے کوئی قابل ذکر کارروائی نہیں کی ہے۔

 

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں اب تک چھ مساجد اور کم از کم  ۱۲ گھروں کو اس ریاست میں جلایا جاچکا ہے۔

 

شدت پسند ہندو آوارہ جوان ہندوتوا پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں جو بجرنگ دل کی سرپرستی میں ایسے فسادات کررہے ہیں۔

 

ان فسادات اور حملوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہندو آوارہ اوباش تلواروں ک ساتھ مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔/

4008805

نظرات بینندگان
captcha