
ایکنا نیوز نے الاسبوع نیوز کے حوالے سے بتایا کہ جمہوریہ تاتارستان میں لکڑی والی مسجد کو مرمت و تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھولی جارہی ہے۔
اس مسجد کے مناروں ، ستون، فرش اور دیگر حصوں کو دوبارہ مرمت کاری کی گیی ہے اور اس کی خوبصورتی کے لیے کام کیا گیا ہے۔
تاتارستان کے صدر رستم مینیخانوف نے بھی اس مسجد کا دورہ کیا اور مرمت کاری کرنے والے افراد کی کاوشوں کو سراہا۔
انکا کہنا تھا: ایک سو چالیس سالہ پرانی مسجد کو ملک کی قدیم ترین مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

صدر مملکت نے مسجد کے دورے کے بعد جمعہ اسی مسجد میں ادا کی۔/