
رشیا الیوم کے مطابق سعودی بادشاہ نے ایک بیان میں جمعرات کو ملک بھر میں بارش کے نزول کے لیے نماز استقاء پڑھنے کی دعوت کی ہے۔
شاہی محل سے صادر شدہ بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ سنت رسول اکرم(ص) کی پیروی میں ملک سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی نماز پڑھنے کی دعوت دی ہے اور جمعرات کو ملک بھر میں نماز ادا کرنے کی درخواست کی گیی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ توبہ و استغفار کریں اور نیکیوں کی طرف توجہ کریں اور نوافل و زکات کی ادائیگی کو اہمیت دیں، لوگوں کی مشکل حل کریں شاید خدا بھی ہم پر رحم کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جولوگ خود کو اس بات کے لیے شایستہ سمجھتے ہیں وہ سنت رسول اکرم کی پیروی میں نماز بارش ضرور ادا کریں اور دعا کرے کیونکہ خدا دعا پر اصرار کو دوست رکھتا ہے۔
بیان میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ کیا ملک بھر میں نماز استسقاء ایک ہی وقت میں ادا ہوگی یا نہیں۔/