
المیادین نیوز کے مطابق زرایع نے کہا ہے کہ بعض میڈیا میں مرجع تقلید کے حوالے سے شایع خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کابینہ اجلاس میں خطاب سے کہا: حکومت الیکشن بارے کیے گیے وعدوں پر قایم ہے۔
اس سے پہلے مقتدی صدر نے عراق میں اکثریتی نشستیں لینے والی پارٹی کی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو صرف مذاکرات اور ملک دوستی کے جذبے کے ساتھ حل کیے جاسکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ملک سے وفاداری میں ہمارا کسی سے اختلاف نہیں اور اس وقت ایک مستحکم حکومت کی ضرورت ہے۔
عراقی الیکشن کمیشن نے تاکید کی تھی کہ اب تک انتخابات کے نتاِیج میں کسی تبدیلی کے ثبوت نہیں ملے ہیں اور دوبارہ گنتی سے بھی نتایج پر فرق نہیں پڑا ہے۔
عراق میں الیکشن نتایج پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین الیکشن نتایج کو جعلی قرار دیں رہے ہیں اور ووٹ کو ہاتھوں سے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کررہے ہیں۔/