
الاخبار نیوز کے مطابق موریتانیہ امور اسلامی کی وزارت کے تعاون سے ایک مقابلہ منعقد ہوگا جس میں مصحف شریف کی کتابت کے لیے خطاط کا انتخاب ہوگا۔
وزارت امور اسلامی کے مطابق مقابلے کی شرایط میں کہا گیا ہے کہ خطاط کا موریتانیہ سے ہونا ضروری ہے اور مصحف لکھنے میں تجربے رکھنا بھی ضروری ہے جبکہ عربی خطاطی سے آشنائی اور خوبصورتی سے کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہو۔
وزارت امور اسلامی موریتانیہ نے خواہمشند خطاط سے کہا ہے کہ مقابلے میں شرکت کے لیے اپنے کام کا نمونہ ارسال کریں اور سورہ حمد، نجم یا کافرون اور ناس کو لکھ سکتے ہیں۔
خواہشمند خطاط اس مہینے کے آخری جمعہ تک کام کے نمونے بھیج کر نام رجسٹر کروا سکتے ہیں اور ضروری ہے کہ دو فوٹو، شناختی کارڈ کی کاپی اور درخواست بنام وزارت امور اسلامی وزارت کے دفتر کو ارسال کریں۔/