سالانہ قدس قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

سالانہ قدس قرآنی مقابلوں کا اعلان

6:29 - November 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510585
تہران(ایکنا) تحریک جہاد اسلامی فسلطین اور جمعیت اقرآء کے تعاون سے سالانہ قرآنی مقابلے منعقد ہوں گے۔

فلسطین الیوم نیوز کے مطابق انجمن قرآء کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قدس قرآنی مقابلے ربیع الثانی کے آغاز سے شروع ہوں گے جو اگلے سال کے ربیع الاول تک جاری رہیں گے اور اس میں مختلف شعبے اور کیٹگریز شامل ہیں۔

 

پہلا حصہ: قرآن کریم، تجوید و تفسیر

 

پہلا شعبہ: حفظ كل قرآن كریم تفسیر و معانی کے ہمراہ

 

دوسرا شعبہ: حفظ بیس پارے تفسیر و معانی کے ہمراہ

 

تیسرا شعبہ: حفظ دس پارے تفسیر و معانی کے ہمراہ

 

مقابلوں میں شرکت کے لیے شرایط کچھ یوں ہیں (۱) پچیس سال سے کم عمر ہونا. (۲) قدس سالانہ مقابلے یا دیگر قومی مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز نہ رہا ہو.(۳) اقراء فلاحی ادارے کے طلبا اور طالبات کو ترجیح دی جائے گی (۴) حفظ، تفسیر و معانی پر اچھی گرفت ہو (۵) پہلے مرحلے میں نوے فیصد سے زائد مارکس لینا ہوگا۔

 

دوسرا حصہ: سنت نبوی (حدیث شریف)

 

پہلا شعبہ: حفظ کتاب نشانه‌های سنت نبوی (۳ جلد).

 

دوسرا شعبہ: حفظ دو جلد کتاب آیات سنت نبوی.

 

تیسرا شعبہ: حفظ ایک جلد کتاب آیات سنت نبوی.

 

سنت نبوی (حدیث قدسی) مقابلے میں شرایط یوں ہیں (۱) تیس سال سے کم عمر ہونا چاہیے. (۲) حدیث کے متن حفظ ہو اور پہلے راوی کی حدیث یا یاد کرنا کافی ہوگا (۳) انجمن خیریه کے مبلغین اور اراکین کو ترجیح ہوگی. (۴) شریعت کے طلبا کو ترجیح دی جائے گی. (۵) پہلے مرحلے میں نوے فیصد مارکس لینا ہوگا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلوں کا فاینل مرحلہ اگلے سال ربیع‌الاول ۱۴۴۴ هجری قمری میں منعقد ہوگا اور جیتنے والوں کو نقد اور قیمیتی انعامات دیے جائیں گے۔

 

انجمن اقرا کے مطابق ہر دو حصے میں دس طالبات اور دس طلبا کو انعامات کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔/

4011117

نظرات بینندگان
captcha