ریڈیو چینل فلسطین انگریزی اور عبری زبانوں میں

IQNA

ریڈیو چینل فلسطین انگریزی اور عبری زبانوں میں

8:28 - November 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510588
تہران(ایکنا)ریڈیو فلسطین قایم کرنے کا مقصد فلسطین کی تازہ صورتحال سے دنیا کو باخبر رکھنا بتایا جاتا ہے۔

القدس العربی نیوز کے مطابق «قدس 24» رام‌الله  سے ۱۰۶,۱ فریکونسی پر عبری اور انگریزی زبان میں نشر ہوگا۔

عبری نیوز کاسٹر ریما مصطفی کا کہنا تھا کہ اس چینل پر کام تین مہینے سے جاری تھا اور فلسطینی عوام میں اسکو خاص مقبولیت مل رہی ہے۔

 ابوعصب ریڈیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انگریزی اور عبری میں نیوز نشر کرنے سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ یہاں پر کیا گزر رہے ہی۔

فلسطینی خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے اس وقت یہاں پر نسل کی پاک سازی کی سازش پر کام جاری ہے مگر دنیا ہماری آواز نہیں سن رہی۔

رپورٹ کے مطابق سال ۱۹۳۶ میں بھی فلسطین میں «هنا القدس(یہاں قدس ہے)» ریڈیوانگریزی، عبری اور عربی میں نشر ہورہا تھا مگر بعد میں یہ بند ہوا۔

ابوعصب کے مطابق سال ۲۰۱۵ سے یہاں پر حملوں میں اضافہ اور بچوں کو چاقو رکھنے پر قتل کرنے کے واقعات نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ یہ ریڈیو چینل قایم کیا جائے۔

قدس 24  جو عبری میں «اورشلیم ۲۴» کا آزمایشی نشریات شروع ہوچکا ہے جو انگریزی میں نشر ہورہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس ریڈیو سے نیوز اور دیگر پروگرامز نشر ہوں گے اور اس میں چھ افراد کام کررہے ہیں۔

اسرائیل مشرقی قدس کو اپنا دارالخلافہ قرار دیتا ے اور یہاں پر ہر ایسے اقدام کو روکتا ہے تاہم ابوعصب کا کہنا ہے کہ ہمارا اسرائیلیوں سے برراہ راست کوئی رابطہ نہیں اور ہم ان سے ڈائریکٹ رابطہ بھی نہیں کریں گے۔


محمد حمایل جو نیوز کاسٹر ہے کا کہنا ہے کہ ہم مختلف سورسز کے مطالعے کے بعد عبری زبان میں خبر نشر کریں گے اور ایک سورس پر اکتفا نہیں ہوگا۔


اس چینل کو کوشش ہے کہ عبری زبان میں ایک ویب سایٹ بھی قایم کیا جائے اور اس وقت اس سائٹ پر انگریزی اور محدود حصہ عبری زبان میں ہے۔/


4010925

 

نظرات بینندگان
captcha