فحاشی و بے راہ روی کے خلاف ریلی و مظاہرہ+تصاویر

IQNA

کوئٹہ؛

فحاشی و بے راہ روی کے خلاف ریلی و مظاہرہ+تصاویر

8:38 - November 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3510589
تہران(ایکنا) نماز جمعہ کے بعد بروری ہزارہ ٹاون میں علما اور اہم شخصیات کی سربراہی میں ریلی نکالی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں فحاشی، بدحجابی ، منشیات کی روک تھام اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

منتظمین کے مطابق اس ریلی کا مقصد معاشرے فحاشی و بے راہ روی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انکی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔

بے پردگی و فحاشی کے خلاف احتجاجی ریلی میں ہزارہ ٹاؤن کے نوجوانوں، مردوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کیں اور برائیوں کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

 

فحاشی و بے راہ روی کے خلاف ریلی و مظاہرہ+تصاویر

ریلی میں امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے امر بالمعروف اور نہی از منکر کو معاشرے کہ اہم ترین ضرورت قرار دیا اور ہر باشعور فرد سے اس حوالے سے ذمہ داری کا مطالبہ کیا۔

 بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر حاجی محمد جواد رفیعی سمیت دیگر علما کرام اور معززین شہر شریک تھے جنہوں نے معاشرتی بے راہ روی کے خلاف نعرے بازی کیں۔

فحاشی و بے راہ روی کے خلاف ریلی و مظاہرہ+تصاویر

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی محمد جواد رفیعی نے احتجاجی ریلی کی ضرورت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں نوجوانوں کا رجحان منشیات اور گیمنگ زونز کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی آگاہی کیلئے بھی ایسی ریلیاں ضروری ہیں، تاکہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھ سکیں اور ان کے بچے بری صحبت سے محفوظ رہ سکیں۔

 

فحاشی و بے راہ روی کے خلاف ریلی و مظاہرہ+تصاویر

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ریلی اہالیان ہزارہ ٹاون کی جانب سے نکالی گیی تھی اور کسی خاص جماعت نے ریلی کی دعوت نہیں دی تھی۔/

 

 

نظرات بینندگان
captcha