
ایکنا نیوز نے عراقی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مستقل کمیٹی کے میڈیا ترجمان عماد جمیل کا کہنا ہے کہ شکایتی پولنگ اسٹیشن جنکی تعداد ۵۰۰ ہے انکی دوبارہ گنتی مکمل ہوچکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی کی رپورٹ اعلی عدالتی حکام کو بھیجوائے جائیں گے اور ممکنہ طور پر وہ اسکی تحقیق کا حکم دے سکتے ہیں اور انکی تصدیق کے بعد نتائج کو دوبارہ اعلان کیا جاسکتا ہے۔
عماد جمیل کا کہنا تھا کہ اعتراضات کے خاتمے تک شفاف سازی کی کارروائی جاری رہے گی۔
انکا کہنا تھا کہ دوبارہ گنتی کے بعد صدر کی تصدیق ضروری ہے اور اس کے بعد عوامی نمایندوں کی نشست ہوگی جو انکا پہلا رسمی اجلاس ہوگا۔
عراقی وزیر اعظم پر حملے کی تحقیقات کا حکم
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونی گوٹریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی وزیراعظم پر حملے میں ملوث افراد کا ڈھونڈ کر سزا دی جائے۔
گوٹریس نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ امن کی فضاء قایم کرنے میں مدد کریں اور عراق میں افراتفری کو روکنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔
انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بہتر مستقبل کے حوالے سے عراقی عوام کے ساتھ ہے۔
بین الاقوامی رہنماوں کا مصطفی الکاظمی سے اظھار یکجہتی
امریکی صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جوبائیڈن نے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا ہوگا اور جو عراق میں جمہوری عمل میں خلل ڈالتے ہیں انکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بوریس جونسن، قطر کے وزیراعظم خالد بن خلیفہ آل ثانی نے بھی عراقی وزیراعظم سے فون پر حملے کی مذمت کی اور تعاون پر آمادگی کا اظھار کیا۔
بغداد دھماکے کی تردید
عراقی اعلی سیکورٹی عہدہ دار یحی رسول نے بغداد کے حساس علاقے میں کسی بھی قسم کی دھماکے کی تکذیب کی، انکا کہنا تھا کہ بعض خبروں میں دھماکے کی خبریں آرہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں۔/