ابوظبی میں غیر مسلموں کی طلاق و نکاح قانونی قرار

IQNA

ابوظبی میں غیر مسلموں کی طلاق و نکاح قانونی قرار

9:54 - November 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3510595
تہران(ایکنا) امارات میں قانون پاس کیا گیا جس کے مطابق غیر مسلموں کی نکاح اور طلاق رسمی طور پر ریکارڑ میں درج ہوگا۔

سی این این نیوز کے مطابق امارات میں قانون بنایا گیا ہے جس کے مطابق غیر مسلم بھی شادی، نکاح یا طلاق کو ریکارڈ میں درج کرسکتا ہے۔

 

یہ قانون ابوظبی کے شیخ نشین کا نیا  اقدام ہے جس کا مقصد اس علاقے کو اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانا ہے

اور اس کام کو امیر ابوظبی شیخ خلیفه بن زاید آل نهیان کے حکم پر انجام دیا گیا ہے۔

 

شیخ ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ امارات چاہتا ہے کہ ماہرین کو یہاں پر کھینچا جائے  اور اسی حوالے سے گذشتہ سالوں میں ازدواجی رابطے اور شراب نوشی بارے میں قوانین تبدیل کیا گیا ہے اور خصوصی ویزوں کا اجرا کیا جارہا ہے۔

 

وزیر انصاف سعد العبری کا کہنا تھا: اس قانون سے فیملی رابطوں میں سہولت ہوگی۔

جدید قانون میں وراثت، شادی کی شرایط اور اقتصادی امور کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یورپی طرز پر مختلف امور کو قوانین میں ضم کیا گیا ہے۔

 

اس قانون کے مطابق میراث اور وصیت کو بھی اہمیت دی گیی ہے اور غیر مسلم بچوں کو پہچان اور میراث کے حوالے سے مدنظر رکھا گیا ہے۔

 

ابوظبی کے مطابق مدنی قوانین تمام غیرمسلموں کو بھی شامل ہوگا۔/

4011331

نظرات بینندگان
captcha