
ڈان نیوز کے مطابق جنگ بندی کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات نے کیا ہے اور اس پر عمل شروع ہونے کی بھی نوید سنائی ہے۔
سرکاری ٹی وی ‘پاکستان ٹیلی ویژن’ نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے حوالے سے اس بارے میں کہا ہے کہ ‘کالعدم تحریک طالبان سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہورہے ہیں، معاہدے کے تحت مکمل جنگ بندی پر آمادگی ہوچکی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘پیش رفت کو سامنے رکھتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع ہوگی’۔
قابل ذکر ہے کہ ایک عرصے سے تحریک طالبان سے مذاکرات کی خبریں چلتی آرہی ہیں تاہم ہر چند گاہے واقعات رونما ہونے اس اس کا تاثر چلا جاتا ہے ۔