تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے:راہول

IQNA

یو اے پی اے کے ذریعے سچائی کو دبانے کی کوشش کا حکومت پر الزام

تریپورہ میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے:راہول

12:05 - November 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3510610
تہران ایکنا: حال ہی میں تریپورہ پولیس نے صحافیوں اور وکلاء سمیت 102 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیاست نیوز کے مطابق حال ہی میں تریپورہ پولیس نے صحافیوں اور وکلاء سمیت 102 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ ان تمام لوگوں پر یو اے پی اے ایکٹ لگا گیا ہے۔ پولیس کی اس کارروائی پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے کے ذریعہ سچائی کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے کہا تھا کہ تریپورہ کے اندر ہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے، جو لوگ ہندو کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ ہندو نہیں بلکہ منافق ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha