
رشیا الیوم نیوز کے مطابق سعودی فورسز کا ایک بڑا گروپ بھاری سازو سامان کے ساتھ جنوبی شہر عدن سے نکل چکا ہے جہاں انصاراللہ کے خلاف یہ کارروائی کررہا تھا۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فورسز جو اس وقت الشعب کے علاقوں میں سعودی اماراتی کمیپوں میں موجود ہیں انہوں نے تمام جنگی وسائل کو علاقے سے نکال دیا ہے۔
زرایع کا کہنا تھا کہ نا جنگی سازوسامان کو ایک کشتی بنام «دره جده» کے زریعے «الزیت» بندرگاہ سے سخت سیکورٹی میں خارج کیا گیا ہے۔
زرایع کا کہنا تھا کہ ایک فوجی طیارہ بھی سعودی جنگی وسایل اور فوجیوں کو نکالنے کے لیے عدن پہنچ چکا ہے۔
سعودی الاینس نے دو سال قبل ان علاقوں میں اماراتی فوجوں کے انخلا کے بعد فورسز متعین کیا تھا اور اس سے قبل چار سال امارات نے اس شہر پر تسلط جمایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کافی عرصے سے جنوبی یمن میں سعودی اور اماراتی مفادات میں ٹکراو پیدا ہوچکا ہے اور انکے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔/