تہران(ایکنا) ترک حکام کے مطابق کورونا میں کمی کے ساتھ ہی پابندیوں میں کمی شروع کردی گیی ہے۔

ڈیلی صباح کے مطابق ترک دیانت فاونڈیشن کی جانب سے مساجد میں پابندیوں میں کمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور ایس اوپیز میں نرمی لائی جارہی ہے۔
فاونڈیشن کے نمایندے علی ارباش (Ali Erbaş) نے مفتیوں کے لیے حکمنامے میں کہا ہے کہ اب نماز بغیر کسی اجتماعی فاصلے کے ادا کی جاسکتی ہے۔
ارباش نے کہا ہے کہ سوشل ڈیسٹنسینگ کی ضرورت نہیں تاہم عوام ماسک لگا کر مساجد آسکتے ہیں۔
ترک حکومت نے کورونا بحران کے ساتھ ہی مساجد کو بند کردیا تھا تاہم مئی میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گیی تھی۔/