سعودی عرب کا پہلی بار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

IQNA

سعودی عرب کا پہلی بار غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان

19:00 - November 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3510636
غیر ملکی ماہرین کو شہریت دینے کے حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کردیا گیا ہے۔

 (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے پہلی بار شاندار صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مملکت کی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ماہرین کو شہریت دینے کے حوالے سے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے شاہی فرمان جاری کردیا گیا ہے۔

 

عرب نیوز کے مطابق شریعت، طب، سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی  شہریوں کو سعودی عرب کی شہریت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ثقافت، کھیل ٹیکنالوجی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی عرب کی شہریت کے اہل ہوں گے۔

 

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم وژن 2030 کی پالیسی کے عین مطابق  اٹھایا گیا۔ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب ٹاپ لیول پروفیشنلز کو اپنی شہریت دے گا۔

 

نظرات بینندگان
captcha