نایجیریا؛ داعش کے حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک

IQNA

نایجیریا؛ داعش کے حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک

7:20 - November 14, 2021
خبر کا کوڈ: 3510640
تہران(ایکنا) دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رشیاالیوم نیوز کے مطابق  شمال مشرقی نایجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے کمین لگا کر حملہ کیا جس میں ایک بریگیڈیر سمیت پانچ اہلکار مارے گیے ہیں۔

 

ڈیلی ٹرسٹ کے مطابق بریگیڈیر کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ ایک اور واقعے میں شہر بولگوما میں چار دیگر سیکورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کی اطلاعات ہیں۔

 

زرایع کے مطابق ریاست بورنو میں ایک فوجی مرکز پر حملہ کیا گیا جہاں جہاں حملے کے بعد سینکڑوں لوگ اس جگے سے پہاڑوں کی سمت فرار کرنے پر مجبور ہوئے۔

 

دو سال پہلے ریاست بورنو میں بھی چھاونی پر حملے کا واقع پیش آیا تھا جس میں درجنوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

 

قابل ذکر ہے کہ ریاست بورنو دہشت گرد وہابی تنظیم بوکوحرام کا اصلی مرکز شمار ہوتا ہے جہاں دس سالوں سے وہابی شدت پسند تنظیموں کے حملوں میں ستایس ہزار لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بیس لاکھ لوگ مہاجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔/

4012920

نظرات بینندگان
captcha