
رویٹرز کے مطابق گذشتہ روز عصر کے وقت دشت برچی میں شیعہ نشین علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔
عینی گواہوں کے مطابق دھماکہ ایک لوکل بس کے ساتھ مقناطیسی بم چسپانے کی وجہ سے پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وایرل تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک لوکل مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
طالبان ترجمان انعام الله سمنگانی، کے مطابق لوکل بس کو دشت برچی میں مقناطیسی بم سے ٹارگٹ کیا گیا جس میں بس کو نقصان پہنچا ہے۔
زرایع کے مطابق اس دھماکے سے چھ افغان ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دشت برچی میں شیعہ اکثریت موجود ہے جہاں آخری مہینوں میں متعدد بار حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
طالبان ترجمان ذبیح الله مجاهد نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع ہوچکی ہیں تاہم کسی گروپ نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔/