ریڈیو قرآن «زیتونه» سرکاری ریڈیو میں تبدیل

IQNA

ریڈیو قرآن «زیتونه» سرکاری ریڈیو میں تبدیل

7:21 - November 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510648
تہران(ایکنا) قرآنی ریڈیو «زیتونه» سرکاری ریڈیو میں ضم کردیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی mosaiquefm کے مطابق تیونس میڈیا یونیورسٹی کے سیکریٹری  محمد السعیدی کا کہنا تھا کہ ایک

حکمنامے کے تحت قرآنی ریڈیو کو سرکاری ریڈیو سے وابستہ کردیا گیا ہے۔

مذکورہ میڈیا یونیورسٹی کے مطابق سرکاری اقدامات کے حوالے سے ایک پروگرام کے تحت اس کے الحاق کا

فیصلہ کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریڈیو زیتونہ کو سرکاری میڈیا میں تبدیل کرنے پر دونوں جانب کے اعلی حکام شریک تھے۔

ریڈیو زیتونہ کے الحاق سے اس ادارے کے تحت کام کرنے والے ریڈیو چینلز کی تعداد گیارہ تک پہنچ گیی ہے۔

اس سے پہلے چار دسمبر 2020 کو ریڈیو تیونس نے صدر مملکت کو ایک خط لکھا اور ریڈیو زیتونہ کا سرکاری ریڈیو میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

اس ادارے کا کہنا تھا کہ ریڈیو زیتونہ کے الحاق سے یہ پیغام ملتا ہے کہ مذہبی ادارے اور میڈیا سرکاری پالیسیوں کے مطابق عمل پیرا ہے اور کسی کو ان سے بیجا استفادے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

 

ریڈیو قرآنی زیتونہ تیونس میں پہلا مذہبی ریڈیو چینل ہے جو یک رمضان ۱۴۲۸ بمطابق تیرہ ستمبر 2007  کو قایم کیا گیا تھا۔/


4013118

 

نظرات بینندگان
captcha