بھارت میں مساجد پر حملے کے ثبوت سامنے لانے پر 2 خواتین صحافی گرفتار

IQNA

بھارت میں مساجد پر حملے کے ثبوت سامنے لانے پر 2 خواتین صحافی گرفتار

7:48 - November 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3510650
بھارت میں مساجد پر حملے کے ثبوت سامنے لانے پر 2 خواتین صحافی گرفتار
بھارت میں دو خاتون صحافی کو ریاست تریپورہ میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائی گئی مساجد اور مسلمانوں کی املاک کی ویڈیوز سامنے لانے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کا پردہ چاک کرنے پر انتہا پسند اور حکومت آگ بگولہ ہوگئے، دونوں صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشدکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاست میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔

 

گرفتاری سے قبل خواتین صحافیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے انہیں ہوٹل میں آکر ڈرایا گیا اور انہیں کمرے سے نکلنے سے بھی روک دیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha