دبئی ایکسپو 2020؛ انبیاء کی زندگی کا تعارف + فلم

IQNA

دبئی ایکسپو 2020؛ انبیاء کی زندگی کا تعارف + فلم

7:21 - November 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510657
تہران(ایکنا) عالمی اسلامک الائنس کی جانب سے انبیاء کی زندگی کو نمایش میں پیش کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی ایکسپو ۲۰۲۰ میں عالمی اتحاد اسلام کے اسٹال پر پچیس انبیاء کرام کی زندگی کو پانچ مختلف زبانوں میں پیش کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔

 

اس نمایش کے ایک حصے میں «انبیا؛ جیسے تم اس کو دیکھ رہے ہو» کے عنوان سے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انبیاء کی زندگی کو پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے جس میں انبیاء کی سیرت،امن، عشق و محبت اور ہمدردی کو متعارف کرایا گیا ہے بالخصوص اخلاق و سیرت رسول اکرم  (ص) کو نمایاں انداز میں پیش کی گیی ہے۔

قرآن مجید میں موجود ان انبیاء کی سیرت کو معروف زبانوں جیسے عربی،انگریزی، عبری اور انڈونیشین زبانوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020؛ انبیاء کی زندگی کا تعارف + فلم

دیکھنے والے افراد اس اسٹال پر انبیا کے القاب، اخلاق، بچپن، خاندان اور ان پر نازل شدہ کتاب اور معجزات سے آشنا ہوسکتے ہیں۔

جدید تھری ڈی ٹیکنالوجی اور وسائل سے کوشش کی گیی ہے کہ دیکھنے والوں کو اسی ماحول میں لے جایا جائے گویا وہ اس دور میں رہتے ہوئے انکو دیکھتے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020؛ انبیاء کی زندگی کا تعارف + فلم

اس نمایش کو «اسلام امن کا مذہب ہے » کو عنوان دیا گیا ہے اور انبیاء بالخصوص  حضرت محمد(ص) کی سیرت پر توجہ دی گیی ہے۔

بڑی ایل ای ڈی اسکرین پر «پر انبیا کے انسان دوستانہ پیغام کو عام اور بقائے باہمی کے ایجاد کی کوشش کی گیی ہے جب کہ سیرت انبیاء کے ساتھ مکہ و مدینہ کی نایاب تصاویر بھی موجود ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020؛ انبیاء کی زندگی کا تعارف + فلم

 ایکسپو ویڈیو کی جھلک دیکھ سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ

ملٹی میڈیا اسکرین پر «انسانوں کے نام آپ کا پیغام» پر سب سے دوستی کے مقصد کے تحت آپ اپنا ایک پیغام ریکارڈ کراسکتے ہیں جہاں سب لوگ دوستی کے پیغام کو عالم امن و دوستی کے لیے ارسال کرسکتے ہیں۔/

4013338

نظرات بینندگان
captcha