لیورپول؛ مسلمانوں کی جانب سے دہشت گردی سے بچانے پر ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ

IQNA

لیورپول؛ مسلمانوں کی جانب سے دہشت گردی سے بچانے پر ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ

8:07 - November 17, 2021
خبر کا کوڈ: 3510668
تہران(ایکنا) لیورپول مسلم کونسل نے دہشت گرد کو روکنے پر بہادر ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اناطولیہ نیوز کے مطابق برطانوی مسلم کونسل  (MCB) نے بہادر ٹیکسی ڈرائیور ڈیویڈپری کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے بروقت اقدام سے شہر کو دہشت گردی سے بچالیا۔

 

مسلم کونسل کے جنرل سیکریٹری زارا محمد نے ایک بیان میں کہا ہے: کسی صورت اس حملے کی وضاحت ممکن نہیں اور ہم اس بہادر ڈرائیور کے اقدام کو خراج پیش کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اتوار کو لیورپول خواتین ہسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکہ ہوا جہاں اس ہسپتال میں بہت سے مسلمان اسٹاف کام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ بہت بڑی مسجد موجود ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ یہ حملہ ہماری مشترکہ اقدار پر حملہ تھا تاہم پولیس اور ڈرائیور کی بروقت کارروائی نے ہمیں بچا لیا۔

محمد گفت کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور ہم مساجد اور اسلامی مراکز میں اسکی سلامتی کے لیے دعا گو رہیں گے۔

پولیس کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے جب مشکوک شخص کو دیکھا تواس نے ٹیکسی کو لاک کردیا تاکہ وہ باہر نہ نکل سکے۔

 

برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے ڈرائیور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے زہانت اور بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو لیورپول شہر میں ایک شخص ہلاک اور ٹیکسی ڈرائیور زخمی ہوا اور مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔

 

اس حوالے سے لیورپول کے علاقے کنزینگٹون سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے./

4013680

نظرات بینندگان
captcha