برطانوی اقدام بارے اسماعیل هنیه کا رد عمل

IQNA

برطانوی اقدام بارے اسماعیل هنیه کا رد عمل

8:25 - November 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510692
تہران(ایکنا) حماس رہنما اسماعیل هنیه نے برطانیہ کی جانب سے حماس پر پابندی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے غاصب رژیم کی حمایت پر انہیں مجرم قرار دیا۔

حماس تحریک کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے برطانیہ کی جانب سے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی شدید مذمت کی اور اس اقدام کو ایک ملت کے حق پر حملہ قرار دیا اور افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ صیھونی رژیم کی حمایت میں فلسطینی عوام کے حق پر حملہ اور یہودی کیمونٹی کی خوشنودی کی کوشش قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ہماری جدوجہد اور عزم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ہم اپنی ملت کے دفاع کے لیے تمام قانونی راستوں سے کوشش کرتے رہیں گے۔

 

اسماعیل هنیه کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قوم اور جدوجہد پر کسی طرح بھی غاصبانہ اقدامات کو مسلط نہیں ہونے دیں گے اور ہماری جدوجہد حقوق کی آزادی کے لیے ہے اور سیاسی یا انتخاباتی مفادات کے لیے کیے گیے فیصلوں کا ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں اور برطانیہ میں موجود آزادی پسند منصفوں کے نزدیک ایسے اقدامات فضول ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ معاہدہ بالفور کی برسی پر ایسے اقدام کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور اس شرمناک اقدام پر برطانیہ کو شرمندہ ہونا چاہیے اور اسرائیل کی حمایت کی بجائے دنیا سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

ہم دنیا کے آزادی پسند تحریکوں اور لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اقدام کی کھل کر مذمت کی اور ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس شرمناک اقدام کو نادرست قرار دیا ہے اور ہم اسلامی اور عربی پلیٹ فارم سے اس اقدام کے خلاف اقدام ضرور کریں گے۔

 

تہران میں فلسطینی سفارت خانے نے ایک بیان میں برطانیہ کی جانب سے اس شرم آور اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی حقوق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔/

 

4014798

نظرات بینندگان
captcha