IQNA

15:28 - November 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510742
وفاقی کابینہ نےسعودی عرب سےادھارپرتیل خریداری کامعاہدہ کرنےکی منظوری دے دی۔

جیو نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو اکنامک ڈویژن کی جانب سے سرکولیشن سمری بھجوائی گئی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

 

معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالر کا ادھار تیل دےگا اور پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3.8 فیصد مارجن بھی دینا ہوگا۔

جیوز نیوز ذرائع کے مطابق معاہدہ ابتدائی طورپر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں توسیع بھی دی جاسکتی ہے جب کہ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ادھارپرتیل دینےکا وعدہ وزیراعظم عمران خان کےدورہ سعودی عرب کے دوران ہوا جس میں سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔  

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: