IQNA

8:06 - November 28, 2021
خبر کا کوڈ: 3510743
تہران(ایکنا) انجمن توجیه و ارشاد قرآن کریم لبنان کے مطابق چوبیسویں قومی مقابلوں کے نتائیج کا اعلان فیس بک پر ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق انجمن توجیه و ارشاد قرآن کریم لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چوبیسویں قومی حفظ، تلاوت و تفسیر قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

 

مقابلوں کے پہلے مرحلے میں لبنان کے مختلف شہروں میں الگ الگ مقابلے ہوئے اور دوسرا مرحلہ مرکز میں منعقد کیا گیا ۔

 

قومی مقابلوں میں حفظ، تلاوت اور تفسیر و مفاہیم کے مقابلے شامل تھے.

فاینل مرحلے میں پہنچنے والوں نے حفظ پانچ، ۱۰، ۱ اور،۲۰ یا مکمل قرآن کے حفظ میں مقابلہ کیا۔

جمعیت توجیه و ارشاد قرآن کریم لبنان کے مطابق مقابلوں میں آیت‌الله خامنه‌ای رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی کتاب  «أسس العمل القرآني؛ مبادئه و أساليبه» کو محور قرار دیا گیا تھا۔

 

مقابلوں کا فاینل مرحلہ انجمن توجیه و ارشاد قرآن کریم لبنان کی عمارت واقع بیروت کے ہال میں منعقد ہوا جہاں مقابلوں کی نظارت  آیت‌الله خامنه‌ای کے نمایندے خاص اور مذکورہ انجمن کے نمایندے شیخ علی عارف کررہے تھے جب کہ مقابلوں میں ۱۳۰ مرد و خواتین قرآء اور حافظ و حافظات شریک تھیں۔

 

مذکورہ انجمن کے مطابق قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان فیس بک پیج پر کیا جائے گا۔/

 

.

 

4016461

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: