
المسیرہ نیوز کے مطابق ریلی حماس تنظیم کی چونتیسویں سالگرہ پر شمالی غزہ میں نکالی گیی جس میں ہزاروں فلسیطینیوں نے شرکت کرکے اس تنظیم سے وفاداری کا اعلان کیا۔
حماس کے سنئیر رہنما مشیر المصری نے ریلی سے خطاب میں کہا: ہم جدوجہد کے تمام طریقے آزمائیں گے اور جو ہماری راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں انکو سوچنا ہوگا کہ وہ دشمن کی مدد تو نہیں کررہے۔
المصری نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے انتخاب کا راستہ اپنائے اور گرفتاریوں کو سلسلہ بند کردیں۔
انکا کہنا تھا کہ حماس نے قومی وحدت اور حقوق کے لیے اقدام کیا ہے اور اس حوالے سے کافی قربانیاں پیش کرچکی ہے۔
المصری نے کہا کہ صھیونی دشمن کو غزہ محاصرے پر خبردار کرتے ہیں اور پارلیمانی الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حماس ہر اسلامی اور عربی کاوش جو وحدت کے لیے کی جائے اس کی حمایت کرے گی اور جہاد و جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے لیے ہم آخری حد تک کوشش کرتے رہیں گے۔/