
شہاب نیوز کے مطابق حماس ترجمان حازم قاسم نے فلسطینی اتھارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور ذمہ داری ادا کرنے سے گریزاں ہے اور کہا کہ عام انتخابات کی ضرورت ہے نہ کے محدود۔
فلسطینی عوام کے حقوق کی بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ عبدالعیتی نے کہا ہے کہ علاقائی محدود الیکشن مغربی کنارے میں عوام میں اختلافات پیدا کرنے کا باعث ہوگا اور اس سے فلسطینی اتھارٹی کی غزہ مخالفت کا اندازہ ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تفرقے سے ہٹ کر تمام فلسطینی عوام کے لیے اور عوامی وحدت کے لیے انتخابات ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ اس مرحلے میں تمام خرابیوں کی اصلاح کرکے متحد اور عوامی حقوق کے مفاد میں الیکشن کرایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک سالم ماحول میں تمام جوانوں اور خواتین کی شرکت کے ساتھ بھرپور الیکشن کے مقدمات فراہم کیے جائے۔
عبدالعیتی نے کہا کہ اس حوالے سے ہماری تجاویز اور مشوروں کا اب تک کوئی خاص مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ کہ تمام علاقوں میں ایک بھرپور الیکشن منعقد کرانے کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تمام فلسطینی بہترین انداز میں شرکت کرسکے۔
فلسطینی میں پہلے مرحلے میں مغربی کنارے میں الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے جسمیں ۲۱۵ الیکشن مراکز کے ساتھ محدود علاقوں میں الیکشن ہوگا جب کہ حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں بشمول غزہ عام انتخابات منعقد کیا جائے۔/