ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری

IQNA

ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے تو ٹھیک ورنہ پہلے بھی لڑے اب بھی لڑلیں گے، فواد چوہدری

17:13 - December 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3510849
فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے، سانحہ اے پی ایس کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات فواد چوہدری نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ فواد چوہدری نے تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے کہا کہ ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، ریاست کی رٹ برقرار رہے گی، ٹی ٹی پی قانون کے مطابق چلے گی تو ٹھیک ہے ورنہ ان سے پہلے بھی لڑے تھے اور آئندہ بھی لڑیں گے.

 

چوہدری نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن میں بہت سی شدت پسند جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، تحریک لبیک کی فنڈنگ کا کوئی پتا نہیں، جے یو آئی پر فارن فنڈنگ سے متعلق سنجیدہ چارجز ہیں، پیپلز پارٹی کی بھی فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں ، وزیراعلی سندھ کو دھمکیاں دینے سے گریز کرنا چاہیے اسی طرح ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں۔

 

سانحہ اے پی ایس سے متعلق سوال پر فواد چوہدری ںے کہا کہ اس سانحے کے تمام ذمہ داران جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha