
نیوز ایجنسی Chronicle Abergavenny کے مطابق اسلامی مرکز ولز کی افتتاحی تقریب میں مئیر ٹوڈور تھامس نے بقائے باہمی اور امن و محبت سے رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اس مرکز کا قیام اس بات کی دلیل ہے کہ مسلم کیمونٹی یہاں پر مرضی سے ثقافتی و اجتماعی سرگرمیاں انجام دیں سکتے ہیں۔
ابرگونی مسلم کیمونٹی اس سے پہلے اس شہر میں نماز جمعہ کی اجازت حاصل کرچکی ہے۔
تقریب میں اس شہر کے مسلمانوں نے مہاجرین کی پذیرائی کے حوالے سے بھی آمادگی کا اظھار کیا ۔
ابرگونی ولز شہر کی ایک سٹی ہے جہاں اس کی آبادی بارہ ہزار بتائی جاتی ہے۔ ولز شہر میں مسلمانوں کے لیے چالیس مساجد موجود ہیں جنمیں سے اکثر کارڈیف، نیوپورٹ اور سوانسی میں واقع ہیں جہاں مسلم اکثریت موجود ہے، ولز میں لگ بھگ پچاس ہزار مسلمان موجود ہیں۔/