
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق طلبا قوامی قرآنی مقابلے جو مسجد کوفہ کی جانب سے حفظ اور حسن قرآت میں منعقد ہوئے تھے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
مقابلوں میں عراقی یونیورسٹیوں کے طلبا نے بھرپورشرکت کی اور چالیس یونیورسٹی کے قراء اور حفاظ ان مقابلوں میں شریک ہوئے تھے۔
مقابلوں کی ججز کمیٹی کی سربراہی مسجد کوفہ کے قرآن مرکز کے ڈائریکٹر عادل الیاسری کررہے تھے جب کہ
رافع العامری بعنوان ماہر تجوید و قواعد، خمیس العزاوی صوت اور فاضل عرام لحن میں اور ناطق الزرکانی وقف و ابتدا اور منتظر المنصوری حفظ میں جج کے فرائض انجام دیں رہے تھے۔
مقابلوں میں آستانہ امام عالی مقام کے خادم «محمد اکرم نعیس» نے «آیات» کے عنوان سے قرآنی مقابلوں میں واسط یونیورسٹی کے نمایندے کے طور پر شریک تھے۔
اکرم اس سے پہلے کربلا ایوارڈ، وزارت اسپورٹس کے مقابلوں میں بھی میدان مارچکے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے مقابلہ اپنے نام کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں وہ ٹاپ فائیو قرآء میں قرار پائے تھے۔/




