جرمن زبان میں سیرت النبی (ص) کی اشاعت

IQNA

جرمن زبان میں سیرت النبی (ص) کی اشاعت

6:52 - December 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510874
تہران(ایکنا) «میراث پیغمبر(ص) اور سعادت مند زندگی» کے عنوان سے کتاب جرمنی میں شایع ہوچکی ہے۔

ایمیزون نیوز کے مطابق سیرت النبی(ص) پر کتاب «حافظ بن رجب الحنبلی» کے قلم سے تحریر شدہ ہے جو

 ۱۴۶ صفحات پر مشتمل ہے اور سال ۲۰۲۱ کے حوالے سے لکھی گیی ہے جو اس وقت ایمیزون سائٹ پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گیی ہے۔

 

امیزون میں اس حوالے سے لکھا گیا ہے: ہم سب خوشی، سلامتی اور کامیابی چاہتے ہیں مگر اکثر انسان سختیوں اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور خوف و امیدی کے خدشوں سے دوچار ہیں۔

 

اکثر انسان خود سے سوال کرتے ہیں کہ ایک خوشحال زندگی کی بنیاد کیا ہے؟ اہل ایمان کا خیال ہے کہ رسول گرامی اسلام (ص) کے بتائے گئے اصولوں پر عمل سے انسان سعادت مند ہوسکتا ہے۔

 

کتاب «میراث پیغمبر(ص)  اور سعادت مند زندگی» اسی حوالے سے سیرت پیغمبر اسلام(ص) اور انکی زندگی کے اصول پر آسان الفاظ میں تحریر کی گیی ہے جو آسانی سے ہمیں سعادت کی طرف رہنماِئی کرسکتی ہے۔/

4021204

نظرات بینندگان
captcha