جدید قوانین صھیونی رژیم کے نسل پرست ہونے کی علامات ہیں

IQNA

ترجمان حماس:

جدید قوانین صھیونی رژیم کے نسل پرست ہونے کی علامات ہیں

6:58 - December 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3510876
تہران(ایکنا) حازم قاسم نے صھیونی مجلس میں سیکورٹی کے نام پر سخت اختیارات اور تین نئے قوانین پاس ہونے کو نسل پرستانہ ہونے کی علامات قرار دیا۔

العھد نیوز کے مطابق حماس ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے:  نئے نسل پرستانہ قوانین اس رژیم کے اختیارات میں بے تحاشا اضافے کا باعث بنتا ہے اور اس بنیاد کے قیدیوں کے ساتھ سخت ترین اقدامات ہوسکتے ہیں۔

 

ترجمان حماس کا کہنا تھا: نئے قوانین میں غاصب رژیم کو وسیع اختیارات دیا گیا ہے جس کی بنیاد پر وہ فلسطینی منازل پر حملے کرکے اپنے توسیع پسندانہ عزایم کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

 

انہوں نے ان قوانین کو فلسطینی عوام سے انتقام لینے اور سیف القدس جنگ سے شکست کا بدلہ لینے کی سازش قرار دیا۔

 

قاسم کا کہنا تھا: صھیونی رژیم کے اس جنون آمیز اقدامات اور قانون سازی سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں فلسطین کے حوالے سے شدید متعصبانہ سوچ موجود ہے۔

 

حماس وفد کی لبنانی حکام سے ملاقات

العهد کی رپورٹ کے مطابق «حماس» وفد نے «خالد مشعل» کی سربراہی میں لبنان کا دورہ کیا ہے۔

 

اس دورے میں وفد نے لبنانی حکام سے ملاقات میں فلسطنی اور علاقے کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مشعل  دورے میں اہم شخصیات،  مراجع اور اعلی حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرسکے۔/

4021216

نظرات بینندگان
captcha