IQNA

7:23 - December 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510884
تہران(ایکنا) پورٹ سعید حکام کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلے فروری میں منعقد کیے جائیں گے۔

الاہرام نیوز کے مطابق مصرمیں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تیاریاں مکمل ہیں۔

 

پورٹ سعید کے گورنر عادل الغضبان کا کہنا تھا: فروری میں ہونے والے قرآنی مقابلوں کے حوالے سے نشست ہوچکی ہے۔

 

نشست میں الازھر مصحف کمیٹی کے سربراہ عبدالکریم صالح، ججز کمیٹی کے سربراہ احمد عبدہ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے انچارج عادل المصیلحی اور ادارہ اوقاف پورٹ سعید کے سربراہ جمال عواد شریک تھے۔

 

پورٹ سعید کے گورنر کے مطابق مقابلوں کے حوالے سے تیاریوں کا جایزہ لیا گیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے انتظامیہ کی زبردست کاوشوں کو قابل قدر قرار دیا۔

 

مصری وزیراعظم مصطفی مدبولی کے مطابق پانچواں سالانہ بین الاقوامی پورٹ سعید مقابلہ فروری میں ہوگا اور اس حوالے سے منظوری دے دی گیی ہے۔

 

پورٹ سعید کے گورنر نے مقابلوں کی اہمیت  کے حوالے سے کہا: دنیا بھر سے مقابلوں میں قرآء شریک ہوتے ہیں اور ان مقابلوں سے ہماری تہذیب و ثقافت کی اہمیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے جس کا مقصد قرآنی جوانوں کی صلاحیت کو نکھارنا ہے۔/

4018931

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: