کراچی کے علاقے شیرشاہ اور کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ

IQNA

کراچی کے علاقے شیرشاہ اور کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکہ

17:24 - December 18, 2021
خبر کا کوڈ: 3510891
شیر شاہ کے پراچا چوک پر نجی بینک کی عمارت میں اور کوئٹہ کے قندھاری بازار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے اور بینک کی عمارت تقریباً مکمل تباہ ہوگئی، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق نالے پر قائم نجی بینک میں دھماکا گیس لیکیج سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

آخری اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں اب تک سولہ افراد ہلاک اور بارہ دیگر زخمی ہوگیے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے قندھاری بازار میں بخاری سنٹر کے قریب بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں جسمیں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha