مقبوضہ قدس؛ صھیونی آبادی کاری کا محور

IQNA

مقبوضہ قدس؛ صھیونی آبادی کاری کا محور

9:39 - December 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510893
تہران(ایکنا) رپورٹ کے مطابق صھیونی رژیم نے مقبوضہ قدس میں آبادی کاری کے عمل کو تیز تر کردیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فسلطینی قومی دفاع مرکز کے مطابق صھیونی رژیم کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی سرزمین پر یہودی آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس طرح سے مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کی کوشش مکمل طور پر ختم ہونے کی سمت گامزن ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غاصب رژیم اعلی حکام کی جانب سے ایک منظم سازش کے طور پر مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی سرزمین پر آبادی کاری کی جارہی ہے۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی رژیم کی جانب سے محلہ شیخ جراح میں ایک نئی آبادی کے علاوہ باب العمود میں دو محلے اور صفافا اور اسی طرح بیت حنیناوصور میں یہودی آبادی پر کام کیا جارہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اس طرح کی آبادی فلسطینی عوام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

 

سینکڑوں فلسطینی گھروں پر قبضہ

رپورٹ کے مطابق ادارہ امور آبادی کے توسط سے  ۹۰۰ فلسطینی گھروں کو مشرقی قدس میں نامعلوم قرار دیکر ان پر قبضہ جمایا گیا ہے جبکہ بالیقین ان میں سے اکثر جگہیں فلسطینیوں سے متعلق ہیں۔

 

سال ۱۹۷۰ میں غاصب رژیم کی جانب سے ان علاقوں میں خاص قانون بنایا گیا اور سال ۲۰۱۷ میں اس کو ادارہ امور آبادی کے حوالے کردیا گیا۔

 

جدید کالانیوں کی تعمیر

موجود اسناد سے ثابت ہوتا ہے کہ غاصب رژیم پانچ مختلف علاقوں میں جدید آبادیاں بنانے پر کام کررہا ہے جنمیں مغربی محلہ شیخ جراح کا علاقہ بنام ام ہارون شامل ہے جہاں پینتالیس فلسطینی گھر موجود ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو مشرقی شیخ جراح میں ضم کرنے کی کوشش ہورہی ہے جہاں تیرہ فلسطینی خاندانوں نے شکایت کی ہے کہ انکو نحلدت شمعون سٹی کے تحت انکے گھروں سے بیدخل ہونے کی کوشش ہورہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق دیگر آبادی کاری کے منصوبوں کی بھی نشاندہی کی گیی ہے جنمیں قدیم قدس کے علاقے باب العمود کا منصوبہ شامل ہے جو ایک طرح سے فلسطینی تجارتی مرکز بھی شمار ہوتا ہے۔

 

آبادی بلاک اور ٹیونل پر دست رسی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ قدس کی سٹی کونسل ایک منظم پروگرام کے تحت اسی گھروں پر مشتمل ایک اور آبادی پر کام کی منظوری دے چکا ہے جس کو ٹونلز کے زریعے سے دیگر آبادیوں سے ملانے پر کام کیا جائے گا۔/

4021817

نظرات بینندگان
captcha