
العھد نیوز کے مطابق الجزایر فٹبال ٹیم نے عرب لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں قطر کو شکست دیکر فتح حاصل کرلی، میچ دو صفر سے الجزایر کے نام رہا۔
قومی ٹیم کے کوچ مجید بوغره، نے اس جیت پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اس جیت کو «فلسطین اور غزه میں رہنے والے عوام» کے نام کرنے کا اعلان کیا۔
اس میچ میں تیونس اور الجزایری تماشائیوں نے فلسطین سے وفاداری کا اعلان کیا اور میچ کے دوران فسلطین کے حق میں نعرے لگائے گیے جبکہ تماشائیوں کے ہاتھوں میں الجزایری اور تیونسی پرچم کے علاوہ فلسطین کے پرچم بھی موجود تھے۔/

