
ایکنا نیوز کے مطابق یمنی انصاراللہ رہنما سیدعبدالمالک الحوثی نے یوم شہداء کے اجتماع سے خطاب میں حملہ آوروں سے مقابلے کا انسانی حق قرار دیتے ہوئے کہا: اگر ہم دفاع نہیں کرتے اور اپنی آزادی پر کمپرومایز کرتے ہیں تو یہ امن نہیں بلکہ شکست قبول کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا: ہم صلح اور امن کے حامی ہیں لیکن سرتسلیم خم نہیں کریں گے یہانتک کہ دشمن حملہ روک دیں اور ہمارا محاصرہ ختم کردیں۔
الحوثی کا کہنا تھا: یمنی عوام تجاوز کرنے والے نہیں بلکہ سعودی الاینس حملہ کرنے والا گروپ ہے جو بلا وجہ حملہ کررہا ہے۔
انصارالله یمن رہنما کا کہنا تھا کہ ہم شکست ماننے والے نہیں اور محاصرے کے خاتمے تک مقابلہ جاری رہے گا۔
الحوثی کا کہنا تھا کہ ظلم سے مقابلہ سربلندی کا باعث ہے اور شہداء نے اپنا قیمتی خون اس راہ میں پیش کردیا ہے اور یہ تحفہ ہے جو ہمارے عوام نے خدا کو تحفے میں پیش کیا ہے۔
انکا کہنا تھا: شیطانی طاقتیں کوشش کررہی ہیں کہ ہم آزادنہ زندگی سے محروم رہیں لیکن ہم آزادی کے حصول تک عقیدے کے ساتھ لڑتے رہیں گے۔
انصاراللہ یمن کے رہنما نے کہا کہ اس فوجی، اقتصادی، ثقافتی اور تبلیغاتی جنگ اور حملے کے خلاف مضبوطی سے ثابت قدم رہیں گے ۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامی اور ایمان ہماری قوم کو ذمہ داری کا درس دیتے ہیں اور ہم انقلابی جذبے کے ساتھ اس راہ پر قایم ہیں۔
عبدالمالک الحوثی خاطرنشان کرکا کہنا تھا: یمنی عوام پر جنگ مسلط کرنا ایک المیہ ہے اور کسی انسانی یا اخلاقی حوالے سے اس کی وضاحت نہیں ہوسکتی ۔
انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے رو سے ہم دفاع کا حق رکھتے ہیں۔
انصاراللہ رہنما نے تجاوز کرنے والوں سے خطاب میں کہا: آج دنیا اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ یمن پر جنگ کا کوئی جواز نہیں تم لوگ شکست کھا چکے ہو اور کسی طرح تم اپنے مقصد تک نہیں پہنچ سکتے اور آج کا اجتماع ایک پیغام ہے کہ ہم شکست کھانے والے نہیں۔/