حرم مطہر رضوی میں ایام فاطمیہ کے پروگرام ٹی وی چینلوں پر نشر

IQNA

حرم مطہر رضوی میں ایام فاطمیہ کے پروگرام ٹی وی چینلوں پر نشر

9:49 - December 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3510896
صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت پر امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہر سیاہ پوش و عزادار ہے اور مجالس و نوحہ ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔

آستانہ قدس رضوی ویب سائٹ کے مطابق صدیقہ طاہرہ  حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم  شہادت  پر امام رضا علیہ السلام کا حرم مطہر سیاہ پوش و عزادار ہے اور مجالس  و نوحہ ماتم کا سلسلہ جاری ہے 
شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا  کی شب شہادت سے ہی امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ہر طرف سے نوحہ وماتم اور مجالس غم کی آوازیں سنائی دے رہی ہيں اور زائرین و مجاورین بی بی دوعالم  کی مظلومانہ شہادت  پر اشک غم بہا ر ہے ہيں 
حرم مطہر کی جانب سے بی بی فاطمہ زہرا  کے ایام شہادت کی مناسبت سے  مجالس و نوحہ ماتم کے خصوصی پروگرام ترتیب دئے گئے  ہيں جن میں علما اور ذاکرین کرام ، بی بی دوعالم کے فضائل و مصائب بیان کرکے سوگواروں کو مثاب کررہے ہيں 
امام رضا علیہ السلام کے حرم میں ایام فاطمیہ کے پروگرام کوایران کے سرکاری  ٹیلی ویژن چینلوں سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے  
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن  چینل نمبر تین، پانچ اور صوبہ خراسان رضوی کے ٹی وی چینل سے یہ پروگرام براہ راست دکھائے جارہے ہيں 
 تیرہ جمادی الاول کی صبح ایران کے سرکاٹیلی ویژن  نمبر تین سے مناجات   کا پروگرام نشرہوا جس کے بعد مجلس عزا کو براہ راست نشر کیا گیا  اسی طرح  ایران کے سرکاری ریڈیو سے بھی ایام فاطمیہ کے پروگرام  امام رضا علیہ السلام کے حرم  براہ راست نشر ہورہے ہيں ۔

نظرات بینندگان
captcha