
اسپوٹنک نیوز کے مطابق سعودی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ نے معروف کاتب اور خطاط قرآن عثمان طہ کو شہریت عطا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
عثمان طه جنکو ابومروان اور عثمان بن عبده بن حسین بن طه الحلبی کے نام سے جانا جاتا ہے شامی شہری ہے جو سالوں سے سعودی عرب میں سکونت پذیر ہے۔
عثمان طه کو مصحف مدینه کی کتابت جو ملك فهد پبلیکیشن کی جانب سے شایع کیا گیا ہے اس کی کتابت پر کافی شہرت حاصل ہوئی۔
عثمان طه سال ۱۹۳۴ کو شامی شہر حلب میں پیدا ہوئے اور وہاں سے معروف اساتذہ سے خطاطی سیکھنے کے بعد سال ۱۹۷۰ میں شامی وزارت اوقاف کی جانب سے رسمی طور پر قرآن مجید کی خطاطی کرنے لگا۔
سال ۱۹۸۸ کو انہوں نے سعودی عرب میں رہایش شروع کی اور سال ۱۴۰۸ هجری کو وہ مدینہ میں ملک فهد پبلیکیشن سے قرآنی خطاطی کے حوالے سے وابستہ ہوگیے۔
عثمان طه سال ۱۹۸۸ تک ملک فھد پبلیکیشن کے لیے چار نسخوں کی خطاطی کرچکے تھے اور انکے خطاطی کردہ نسخوں کی تعداد دو سو ملین تک پہنچ چکی ہے جو دنیا بھر میں موجود ہیں۔
عثمان طه زبان فارسی پر بھی عبور رکھتا ہے اور انکا کہنا تھا کہ خط نستعلیق سیکھنے اور ایرانی خطاط سے دوست کی وجہ سے وہ فارسی سیکھ چکے ہیں، اس وقت عثمان طہ مدینہ منورہ میں رہایش پذیر ہیں۔/