جیلوں میں قیدیوں پر تشدد اور حماس کا سخت رد عمل

IQNA

جیلوں میں قیدیوں پر تشدد اور حماس کا سخت رد عمل

7:16 - December 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3510907
تہران(ایکنا) اسلامی مزاحمتی تحریک نے بیان میں قیدیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے حوالے سے ایکنا نیوز میں بتایا گیا ہے کہ حماس نے بیان میں صھیونی جیلوں میں موجود فسلطینی قیدیوں پر تشدد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظھار کرتے ہوئے ان مظالم کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے قیدیوں کے حقوق بابت ایک مقدمہ چلایا جائے تاکہ اس رژیم کو تشدد آمیز اقدامات سے روکا جاسکے۔

 

حماس ترجمان برهوم کا کہنا تھا کہ یہ قیدی لاوارث نہیں اور ہم کسی صورت ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہماری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

انہوں نے خبردار کیا کہ ہر قسم کے ظلم کے نتائیج کے ذمہ دار اسرائیلی حکام ہوں گے۔

 

حماس ترجمان نے تمام عالمی اداروں، انسانی حقوق تنظیموں اور مراکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مظالم پر خاموش نہ رہیں اور اپنی ذمہ داری کو آگے بڑھ کر ادا  اور جیلوں میں قیدیوں پر مظالم روکنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں۔/

4022123

 

 

نظرات بینندگان
captcha