سعودی عرب؛ ملک عبدالعزیز لائبریری میں نایاب سکوں کی نمائش + فلم

IQNA

سعودی عرب؛ ملک عبدالعزیز لائبریری میں نایاب سکوں کی نمائش + فلم

9:21 - December 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510911
تہران(ایکنا) ملک عبدالعزیز لائبریری میں آٹھ ہزار نایاب اسلامی اور عربی سکوں کی نمایش منعقد کی گیی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ملک عبدالعزیز لائبریری میں نادر اور تاریخی اسلامی سکوں کی نمایش ریاض میں منعقد کی گیی ہے۔

 

سعودی میڈیا کے مطابق نمایش کا اہتمام وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی کوشش سے ہونے والی نمایش کا مقصد دیکھنے والوں کو اسلامی تمدن سے روشناس کرانا ہے۔

 

اس لائبریری میں آٹھ ہزار اسلامی سکے موجود ہیں جو اموی،عباسی، اندلس، فاطمی، ایوبی، سلجوقی، اتابیگ، مملوکی اور ٰعثمانی دور سے متعلق بتائے جاتے ہیں۔

 

اس کتابخانے میں جزیرہ عرب کے تمدن سے متعلق بھی نایاب چیزیں موجود ہیں جو مکہ، مدینہ، الیمامہ وغیرہ میں اس وقت بنائے گیے ہیں۔

 

کتابخانے کے ڈائریکٹر فیصل بن معمرکا کہنا ہے کہ ان آثار سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی کا علاقہ کسقدر اسلامی تہذیب و تمدن سے آشنا علاقہ رہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس نمایش سے اسلامی سکے کی شناخت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے جو اسلامی تاریخی کی نشاندہی کرتا ہے جو ایک سند اور تاریخی کی علامت کہا جاسکتا ہے۔

 

اس نمایش کے زریعے سے فرصت ملتی ہے کہ لوگ اپنے نایاب اشیاء کو اس نمایش کے زریعے سے متعارف کراسکے۔

 

نمایش کے تمام وسائل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعے آن لائن رجسٹرڈ ہوگا تاکہ انکے جملے حقوق کو محفوظ اور دست رسی ممکن بنایا جاسکے۔

 

اس ویڈیو میں نمایش کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے:

4022245

نظرات بینندگان
captcha