مصری صدر نے اهل بیت(ع) سے منسوب مقامات کی تعمیر کا حکم دے دیا

IQNA

مصری صدر نے اهل بیت(ع) سے منسوب مقامات کی تعمیر کا حکم دے دیا

9:27 - December 21, 2021
خبر کا کوڈ: 3510914
تہران(ایکنا) عبدالفتاح السیسی نے حکم دیا ہے کہ مصر میں موجود اهل بیت(ع) سے منسوب مزارات اور مقامات کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کی جائے۔

اسپوٹنک نیوز کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح نے بعنوان صدر مملکت فرمان جاری کیا  اور اسی فرمان کی روشنی میں مصر میں موجود  ضریح [منسوب] امام حسین (ع) اور سیده نفیسه و حضرت زینب (س) کے مزارات کو بہترین انداز میں تعمیر و مرمت پر کام جاری ہے۔

 

مصری صدر نے تاکید ہے کہ ان مزارات اور زیارات پر آنے والے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائے۔

 

مصری اعلی فوجی حکام، سرکاری عہدہ داروں اور صدر کے معاون خاص کی نشست میں شہر کی خوبصورتی پر تبادلہ خیال ہوا جہاں اعلی حکام نے مختلف مقامات کی تزئین و  آرایش اور مرمت کا منصوبہ پیش کیا اور اس حوالے سے صدر نے قاہرہ میں بھی منصوبوں پر کام کا فرمان جاری کیا۔

 

یہاں موجود ضریح امام حسین (ع) اور اسی طرح امام کی ہمشیرہ حضرت زینب اور سیده نفیسه، کے مزارات جن کو قاہرہ میں اہم ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جاں سالانہ بڑی تعداد میں دنیا سے عاشقان اہل بیت حاضری دیتے ہیں انکی تزئین و آرایش کا بھی حکم دیا گیا ہے۔/

4022406

نظرات بینندگان
captcha