فلسطینی گروپ:مغربی کنارے میں مزاحمت تیز کی جائے

IQNA

فلسطینی گروپ:مغربی کنارے میں مزاحمت تیز کی جائے

8:57 - December 22, 2021
خبر کا کوڈ: 3510920
تہران(ایکنا) فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے فلسطینی قیدیوں بالخصوص خواتین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں مزاحمت تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

العھد نیوز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی گروپس نے ایک پریس کانفرنس میں موجودہ حالات اور قیدیوں پر مظالم کے ذمہ دار صھیونی رژیم کو قرار دیا ہے۔

 

مزاحمتی تنظیموں نے فسطینی حملہ آور اسیر یوسف المبحوح کی جانب سے جیل میں اعلی  اسرائیلی افیسر پر حملے کو بہادری کی مثال قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور کہا کہ قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں پر تشدد کا یہی نتیجہ ہونا تھا۔

 

مزاحمتی تنظیموں نے قدس شریف میں بھی فلسطینی حملوں کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ مزاحمت جاری رہے گی۔

 

جہادی گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی باشندے اسرائیلی مقابلے میں پوری مقبوضہ سرزمین کو میدان جنگ میں جھونک دیا جائے گا کیونکہ دشمن کے شر سے آزادی کی راہ صرف مقاومت میں پوشیدہ ہے۔

 

حماس ترجمان عبداللطیف القانوع کا کہنا تھا: مقاومت آمادہ ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی حفاظت کے لیے نئے راستے اختیار کریں جیسے اس سے پہلے شیخ جراح اور سیف القدس آپریشن میں کیا گیا۔

 

القانوع کا کہنا تھا: قیدیوں کی ابتر صورتحال ہمارے صبر کے پیمانے کو لبریز کرررہی ہے اور اس کا بڑا سنگین نتیجہ برآمد ہوگا۔

 

حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ غاصب رژیم کو فلسطینی حقوق پامال کرنے کی قیمت چکانی ہوگی اور ہم اپنے تمام اسیر بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔/

4022675

نظرات بینندگان
captcha